ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے بعد دھانا سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

پہاڑی چٹانیں این 50 پر گرنے سے ژوب ڈی آئی خان ہائی وے بند ہوگئی جس کے باعث بلوچستان کا خیبرپختونخوا کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

کوئٹہ ژوب ہائی وے پر کار ریلے میں بہہ جانے کے بعد ایک طالب علم کی لاش نکال لی گئی جبکہ 2 کو بچالیا گیا، ڈرائیور کی تلاش کی جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس میں ہلکی بارش ہوئی۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ بارش لاہور ایئرپورٹ پر 255 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

لاہور کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے رہے تاہم بعد میں زیادہ تر علاقوں سے نکاسی کر لی گئی۔

واضح رہے کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں