آریان خان کی ضمانت منظور،قیدیوں کی مالی مدد کا وعدہ

ممبئی (نیوزٹویو)ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور ہونے پر اُنہوں نے وعدہ کیا کہ وہ قیدیوں کی مالی مدد کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان، جنہیں گزشتہ روز ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں ضمانت ملی ہے۔ اُنہیں آرتھر روڈ جیل کے عملے نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ آریان خان کو ضمانت ملنے کی اطلاع ملنے پر بہت خوشی ہوئی جس پر انہوں نے جیل کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا اور یہ اطلاع انہیں تقریباَ شام 6 بجے کے قریب دی گئی۔حکام نے بتایا کہ ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں آریان خان نے وعدہ کیا کہ وہ کچھ قیدیوں کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کریں گے۔ جن سے وہ جیل میں قیام کے دوران ملے تھے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں بلآخر ضمانت مل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے ساتھ ساتھ اس کیس میں گرفتار ارباز مرچنٹ اور مونمون دھامیچا کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں