ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے نے اسد عمر کو دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)ایف آئی اے لاہور نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اسد عمر کی دوبارہ طلبی کا نوٹس پی ٹی آئی لاہور آفس میں موصول بھی کرادیا گیا ہے۔

نوٹس اسسٹنٹ فنانس منیجر پی ٹی آئی نوید اسلم نے وصول کیا جس کے مطابق اسد عمر کو 27 اپریل کو ایف آئی اے آفس لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اےحکام کے مطابق اسد عمر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس 14 اپریل کو پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا لیکن 14 اپریل کو اسد عمر نے حاضر ہونے کی بجائے تحریری جواب بھجوادیا تھا۔

 ایف آئی اےذرائع کےمطابق اسد عمر کا جواب غیر تسلی بخش ہونے پرانہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں