منی بجٹ،حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر70سے100روپےفی لیٹرپیٹرولیم لیوی کی تجویز

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت ملکی معشیت کوبچانے کےلیےمنی بجٹ کی تیاری میں مصروف ہےمنی بجٹ میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر پیٹرولیم لیوی 70 سے 100 روپے فی لٹر کرنے کی تجویز دیدی ہے منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کئے گئے اس مجوزہ منصوبے کے مطابق پیٹرول، بجلی اور گیس کی راشننگ کے ذریعے جاری کھاتوں کا خسارہ پورا کیا جائے گا، منی بجٹ منظور ہوتے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹیں بھی دور ہو جائیں گی،وفاقی حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے 10 سالہ جامع مجوزہ منصوبے کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر پیٹرولیم لیوی 70 سے 100 روپے فی لٹر کرنے، دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے،صوبوں کو منتقل کئے جانے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں لائن لاسز سے منسلک کردیئے جائیں گے،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر کرنے، ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری، مقامی اور غیر ملکی قرض کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز بھی اس منصوبے میں شامل ہے،ملکی معیشت کی بہتری کا یہ منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کر کے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی۔

دوسری جانب تیل کی عالمی قیمتیں ایک ماہ میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ کی طرف سے عالمی معیشت کی سست روی کے بیان اور ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں ایک ماہ میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 98 سینٹ یا 1.1 فیصد گر کر 84.93 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈالر کی مضبوطی کے بعد یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 77 سینٹس یا ایک فیصد سے کم ہو کر 79.49 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں