منی بجٹ آئندہ ہفتےآئے گا،کھانے پینے کی اشیئا پر ٹیکس چھوٹ برقرار،مہنگائی نہیں ہو گی،مشیرخزانہ شوکت ترین کا دعویٰ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ منی بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیا جا ئے گا منی بجٹ میں کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس کی چھوٹ ختم نہیں ہو گی۔اس لیے مہنگائی میں اضافے کا کو ئی خدشہ نہیں ہےایک ویب سائٹ کودئیے گئے انٹرویو میں شوکت ترین کا کہناہے کہ مشیر خزانہ نے بتایا کہ موبائل فونز پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے ابھی نہیں بتا سکتے۔ وہ انفرادی طور پر کسی بھی چیز پر ٹیکس بڑھانے کے حوالے سے ابھی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا تو سب معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کی خودمختاری کے حوالے سے آئی ایم ایف سے طے شدہ قانون سازی کے لیے بل بھی منی بجٹ کے ساتھ ہی اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجوداب تک پٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تھیں تاہم آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

 دوسری جانب اب تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق منی بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی، امپورٹڈ میک اپ کا سامان، امپورٹڈ کپڑے، جوتے اور پرفیومز سمیت کئی اشیاء مہنگی کرنے کی تجویز ہےمقامی طور پر تیار ہونے والی اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فی صد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں