منی بجٹ پر سینٹ میں تحریک انصاف کے ارکان کا شدید احتجاج،بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نے ایوان بالا میں بھی ضمنی مالیاتی بل پیش کر دیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے شدید احتجاج کیا او بل کی کاپیاں پھاڑ دیں چئیرمین سینٹ نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہو ئے اپوزیشن سے منی بجٹ پر تجاویز طلب کر لی ہیں بدھ کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں ضمنی مالیاتی بل 2023ء پیش کرنے کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پہنچے، تاہم پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن سینیٹرز نے احتجاج شروع کردیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ پی ٹی آئی سینیٹرز نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں شور شرابے کے دوران فنانس بل پیش کردیا۔ تاہم وزیرخزانہ اس شور شرابے میں گھبرا گئے اور بل کی بجائے تحریک پڑھنا شروع کر دی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فنانس بل پر سفارشات 23 فروری تک ایوان میں پیش کی جائیں۔ بعد ازاں سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں