موبائل فون کو ہر ہفتے آن آف کرنے سے اسے ہیکنگ سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے

امریکہ (نیوز ڈیسک) امریکی سکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ موبائل فون کو ہر ہفتے آن آف کرنے سے اسے ہیکنگ سے کسی حد تک محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔امریکی سیکیورٹی اسٹاف نے دوران بریفنگ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن سینیٹر اینگس کنگ کو فون کو ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے مشورے دیے جس میں فون کو آف کرکے آن کرنے کا کہا گیا۔ سینیٹر اینگس کنگ نے بتایا کہ اب انہوں نے ہفتے میں ایک بار موبائل فون کو آف اور آن کرنازندگی کا حصہ بنالیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ موبائل فون آف اور آن کرنے سے ہیکرز کو روکا تو نہیں جاسکتا لیکن اسے کافی حد تک محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے بھی فون کو ری بوٹ کرنے کے عمل کو ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ قرار دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں