موسم سرما کی تعطیلات،پنجاب میں اسکولز کل سے کھلیں گے، اوقات تبدیل

لاہور(نیوزٹویو)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام اسکولز میں موسم سرماکی تعطیلات کے بعد 10 جنوری کو ہی کھلیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں اسکولز 10 جنوری سےکھل جائیں گے تاہم سرد ی کی لہر کے باعث 22 جنوری تک اسکول کھلنے کا وقت صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔
سردیوں کی تعطیلات اور نئی اسکول ٹائمنگ سے متعلق محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن کےنوٹیفکیشن کے مطابق 22 جنوری تک سرکاری و نجی اسکولز صبح ساڑھے 9 بجے لگیں گے اور 23 جنوری سے اوقات معمول کےمطابق ہوں گے تاہم نوٹیفکیشن میں چھٹی کا وقت درج نہیں، چھٹی کے وقت کا تعین نہ ہونے کے باعث طلبہ اور والدین ابہام کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ 22 جنوری تک چھٹی کب ہوگی یہ بھی بتایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں