مونال ریسٹورنٹ کی لیز سے متعلق کیس، ملٹری اسٹیٹ کے افسران سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد(نیوزٹویو)مونال ریسٹورنٹ کی لیز سے متعلق کیس میں ملٹری اسٹیٹ کے افسران سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ سپریم کورٹ کا آخری آرڈر کیا تھا پڑھیں۔
اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں گزشتہ سماعت کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔
چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ ملٹری اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کون آیا ہے؟ مونال کے ساتھ ملٹری اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کا اوریجنل ایگریمنٹ ریکارڈ کہاں ہے؟ سارے لوگ جھوٹ بولنے کے لیے آئے ہیں یا کوئی سچ بھی بولے گا۔
چیف جسٹس نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ فوراً وقفے میں پیش کریں ورنہ توہین عدالت کا نوٹس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں