موٹروے سالٹ رینج کے قریب حادثہ،12افراد جاں بحق،22زخمی

راولپنڈی (نیوزٹویو)کلر کہار سالٹ رینج کے قریب موٹروے پر ٹریفک کے المناک حادثے 12 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جن میں 7 خواتین اور بچیاں بھی شامل ہیں زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے بس میں مجموعی طور پر34مسافر سوار تھے 7زخمیوں کونازک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ راولپنڈی سے جھنگ جانیوالی مسافر بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا زخمی ہوئے والوں میں علیم حیدر ، کاشف ساکن سرگودھا، عبداللہ ولد احمد ، فرزانہ ذوالفقار ساکن راولپنڈی ، عائشہ ساکن نامعلوم ، حبیب الرحمن، رحمت ،بخت خان ساکن ایبٹ آباد ، رحمت، سکینہ ، کلثوم ، عبدالحسیب ، سرفراز ، افشاں کنول، علیشان ساکن جھنگ ، رمضان ، محمد شفیق ، محمد بلال ساکن ساہیوال ، محمد اختر سکنہ جھاوریاں ، محمد عبداللہ سکنہ سلاں والی ، کاشف سکنہ شاہ پور صدر ، فرخندہ سکنہ پنڈدادنخان ، 3 سالہ علشبا شامل ہیں

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث موٹروے کی دو لینز بند ،جبکہ تیسری لین ٹریفک کے لیے کھلی رکھی گئی جبکہ ڈی آئی جی محمد یوسف ملک اور سیکٹر کمانڈر  کمانڈر نے امدادی کاروائیوں نگرانی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں