مہلک کورونا وائرس سےایک روزمیں 141ہلاکتیں،4199نئے کیسز

اسلام آباد(نیوزٹویو) کورونا سے ہونے والی ا موات میں مسلسل اضافے کا رحجان ہے پا کستا ن میں کورونا کا مہلک وائرس ایک روز میں 141زند گیاں نگل گیا  جبکہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے چار ہزار 199 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہو گئی۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 139 ، پنجاب میں 3 لاکھ 83 ہزار 742 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243 ، اسلام آباد میں 96 ہزار 980 ہو گئی۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739 ، بلوچستان میں 31 ہزار 928 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 87 تعداد ہو چکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 141 اموات ہوئیں۔ سب سے زیادہ سندھ میں 86 ، پنجاب میں 28، کے پی میں 20، اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت اور اے جے کے میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہو چکی ہے۔این سی او سی حکام کے مطابق ایک دن میں 61 ہزار 410 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ابتک  ایک کروڑ  73 لاکھ 97 ہزار 803 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 503 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 6 ہزار 168 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں