مہنگائی بڑھ گئی،دالوں ،ٹماٹر،پیاز،چینی سمیت 32اشیئا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی عوام کے لیے دالیں،ٹماٹر،پیاز چینی، گڑاورایل پی جی سمیت 32اشیئائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ (ایس پی آئی) کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 32 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں  مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتہ مرغی کی قیمت میں3.20 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 1.03 فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 0.47 فیصد، چائے 0.43 اورایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.14 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 17فیصد، دال مسور10.87 فیصد، چینی 6.73 روپے، لہسن 4.66فیصد، گڑ3.62 فیصد،دال مونگ 3.55 فیصد، پیاز3.43 فیصد، دال چنا 3.25 فیصد، ڈیزل 6.28 فیصد، ایل پی جی 5.19 فیصد اورپیٹرول کی قیمت میں5.12 فیصدکااضافہ ہوا۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.77 فیصدکااضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.81 فیصد،0.87 فیصد، اور1.06 فیصدکااضافہ ہوا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پرکیا جاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں