مہنگائی مافیا کے خلاف پا کستان فوڈسکیورٹی فلواینڈانفارمیشن آرڈینینس جاری،سخت سزا اور جرمانےتجویز

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نے مہنگائی مافیا کے خلاف کمر کس لی ہے وفاقی حکومت نے جان بوجھ کر مہنگائی  کرنےوالے مہنگا ئی مافیا کے کیخلاف پاکستان فوڈ سکیورٹی فلو اینڈ انفارمیشن آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ آرڈینینس میں سخت سزائیں اور جرمانے تجویز کیے گئے ہیں مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کو موقع پر ہی سخت سزائیں اور جرمانے کیے جا سکیں گے تفصیلات کے مطابق جان بوجھ کر مہنگائی کرنے والوں کی شامت آ گئی ہے، پاکستان فوڈ سکیورٹی فلو اینڈ انفارمیشن آرڈیننس جاری کر دیا گیا، مہنگائی کرنے والوں کو 6 ماہ قید اور جرمانہ ہو گا۔مہنگائی کے فوری خاتمے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مینجمنٹ کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان سربراہ ہوں گے، دیگر ممبران میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد القیوم خان نیازی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں