مہنگائی نےعوام کی کمرتوڑدی،آٹا،ٹماٹر،لہسن،آلو،چائے،چکن سمیت 20 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) مہنگائی میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کاکچھ نہ بگاڑسکیں بلکہ اس کے برعکس گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگیاہے- ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی 0.73 فیصداضافے کے ساتھ 29.86 فیصد تک پہنچ گئی ہے ،ٹماٹر، آلو، لہسن، گندم کا آٹا، چکن، چائے، نمک، سگریٹ مہنگے ہو گئے ہیں تاہم گڑ،گھی، چاول، کوکنگ آئل، دال ماش اور دال مونگ کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، اس دوران 23 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سالانہ بنیاد پر سرخ مرچ 84 فیصد، گندم کا آٹا 81 فیصد تک مہنگا ہوا ہے ، ایک سال میں لہسن 58 فیصد،چینی 57 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئی ، گیس چارجز 108 فیصد،سگریٹ کےنرخوں میں 94 فیصداضافہ ہواہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں