مہنگائی نےچھکےچھڑا دئیے ،بجلی،گیس سمیت ،پیاز،انڈوں ،ٹماٹراورسبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) مہنگائی نے عوام کے چھکے چھڑا دئیے مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق ماہ جنوری میں ملک میں مہنگائی میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں گیس کی قیمتوں میں 520 فیصد اور بجلی کے ٹیرف میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں کھانے پینے کی اشیاء 30 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئیں گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 25.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فیصد رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں چکن 31.44فیصد مہنگا ہوا۔ ٹماٹر 28.28 فیصد، پیاز 28 فیصد اور انڈے 17 فیصد مہنگے ہوئے سبزیاں 8.31 فیصد، دال چنا 7.63 فیصد، چائے 5 فیصد مہنگی ہوئی اس دوران ٹرانسپورٹ کرایوں میں پندرہ فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس میں 6.84 فیصد اضافہ ہواگزشتہ ماہ بجلی 6.45 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 154 فیصد اور سگریٹس 98 فیصد مہنگے ہوئے ایک سال میں گیس چارجز 520 فیصد تک بڑھ گئےاس دوران بجلی ٹیرف میں 70 فیصد اضافہ ہوا سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرائے 41 فیصد بڑھ گئے سالانہ بنیاد پر کھانے پینے کی اشیاء مجموعی طور پر 30 فیصد مہنگی ہوئیں۔
ایک سال میں صحت کی سہولیات 23.43 فیصد اور تعلیم 12.66 فیصد مہنگی ہوئی مشروبات کی قیمتوں میں 81 فیصد، ریسٹورنٹ ہوٹل کے چارجز 26.70 فیصد بڑھ گئے ہاوسنگ، پانی اور فیول وغیرہ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 46.38 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں