مہنگائی کا مسئلہ میڈیا نے بنایا،عام لوگ بات نہیں کرتے،وزیرہوابازی غلام سرورخان

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرورخان کو بھی ملک میں مہنگائی نظر نہیں آئی وہ کہتے ہیں مہنگائی پر عام لوگ بات نہیں کرتے مہنگائی کو بڑا مسئلہ میڈیا نے بنایا ہوا ہے ہم کان کو ہاتھ لگائے بغیر کتے کے پیچھے نہیں بھاگتےوفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا میڈیا کے ذریعے غیر یقینی کی کیفیت پیدا کرکے پی ٹی آئی اور ملک کو نقصان پہنچایا جارہا یے پرویز خٹک نے گیس کی عدم فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پر تحفظات کا اظہارکیا ان کا کہنا تھا بلدیاتی انتخابات اسی وجہ سے ہارے  اپوزیشن نے ڈیل کا تاثر دیا جس پر آئی ایس پی آر کو سامنے آکر وضاحت کرنا پڑی نواز شریف ہٹاکٹا ہے اسے ملک آکر جیل جانا چاہیے اب تو برطانیہ بھی نواز شریف کو پناہ نہیں دے رہا اور یہ میاں صاحب آرہے کی باتیں کررہے ہیں اپوزیشن کی صفوں میں دراڑ ہے منہ بجٹ کے موقع پر ان کے 12ممبران غیر حاضر تھے حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں عمران خان کے خلاف، عدم اعتماد کی تِحریک آئی تو ناکامی کا شکار ہوگی اکاؤ نے سول ایوی ایشن پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے جلد یورپ پروازوں سے پابندی کا خاتمہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں