مہنگا ئی مزید بڑھ گئی،چینی،مرغی،آٹے،دودھ،انڈے،گوشت ،آلو،لہسن کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد( نیوزٹویو) مہنگائی مزید بڑھ گئی عوام کے عام استعمال کی 20 اشیئا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 34 اعشاریہ 05 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا، آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو، دال ماش 6 روپے، زندہ مرغی 5 روپے، چھوٹا گوشت 15 روپے اور بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ دودھ، انڈے، دہی، چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں