میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق فواد چوہدری جلد خوشخبری دیں گے ،وزیرقانون

اسلام آباد (نیوزٹویو) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق فواد چوہدری جلد خوشخبری دیں گے جعلی خبروں کو روکنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چا ہیئے جرائم کے قانون میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کا قا نون لا یا جا رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کیا  بدھ کو پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری ہو ئی وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیاوفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس موقع پرغیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ قلم کی طاقت تلوار سے زیادہ ہوتی ہےجمہوریت کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہےمیڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہےمیڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق فواد چوہدری جلد خوشخبری دیں گے وزیر قانون نے کہا کہ میں نے میڈیا اتھارٹی بل میں صحافیوں کی نمائندگی کی ہےجعلی خبروں (فیک نیوز) کو روکنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیےہمارا میڈیا ایسا ہونا چاہیے جس کی دنیا مثال دےقوانین میں ترامیم کیلئے وزارت قانون دن رات کام کر رہی ہے بھارت میں انصاف کی فراہمی میں سب سے ذیادہ تاخیر ہوتی ہےفروغ نسیم نے کہا کہ امریکہ میں بھی ایک مقدمہ کئی برس تک چلتا ہےکرمنل لا میں آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ ہوگی اسلام آباد میں فرانزک لیب بنانے جارہے ہیں جرنسلٹ پروٹیکشن بل میں وزارت قانون نے وزارت انسانی حقوق کی بہت مدد کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں