نئی اسٹیبلشمینٹ موجودہ حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی،عمران خان

لاہور(نیوزٹویو)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ اگر ان کا خیال ہے کہ یہ نگران سیٹ اپ کو طول دے لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ نئی اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ جمعہ کواینکر پرسنز سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ مونس الہی نے موجودہ صورتحال میں بہت اچھا کردار ادا کیا ہے اور میرا خیال ہے ق لیگ آگے چل کر پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں لگ رہا تھا کہ ہمارے 186 ارکان پورے نہیں ہو پائیں گے لیکن ہم نے ارکان پورے کر کے دکھا دیے۔اب  پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد خیبرپختونخوا کے اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک منظور کرلی جائے گی۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی، اور پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا، گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں