نئےسال کاآغاز،نصف شب اسرائیلی حملوں میں 24فلسطیینی شہید ،تعداد21ہزار822ہوگئی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی جارحیت پیر کو نئے سال کے پہلے دن بھی جاری رہی۔ نصف شب ہوتے ہی فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی حملوں میں راتوں رات 24فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔2024 کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل بھر میں فضائی الرٹ سائرن بجنے لگے تل ابیب میں خبر رساں ادارے کے صحافیوں نے میزائل ڈیفنس سسٹمز کو راکٹوں روکتے ہوئے دیکھا جن سے بچنے کے لیے لوگ پناہ گاہوں کی جانب بھاگ رہے تھے۔
فلسطینی گروپ حماس کے عسکری ونگ عزہ الدین القسام بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے کیے گئے ’شہریوں کے قتل عام کے جواب میں M90 راکٹ فائر کیے تھے۔‘
اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع دیے بغیر حملے کی تصدیق کی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رات بھر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 افراد جان سے گئے جبکہ حملوں کی اطلاع پورے علاقے میں کی گئی تھی۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو تقریباً تین ماہ ہو گئے ہیں اور اس کا آغاز حماس کے سات اکتوبر 2023 کو ایک اچانک حملے کے بعد ہوا۔
ابتدا میں اسرائیل نے فضائی حملوں کے بعد غزہ کی پٹی پر زمین آپریشن کا آغاز کیا جس نے وسیع علاقے کو اب ملبے کا ڈھیر بنا دیا اور علاقے کی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 21,822 افراد اب تک جان سے جا چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے 172 فوجی غزہ کے اندر مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز خبردار کیا تھا کہ لڑائی ’حماس کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی تک کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں