نئے ٹیکسوں کی تیا ری ،ایف بی آر وزیر خزانہ کو بجٹ تجا ویز پر بریف کرے گا

ایف بی آرافسران وزیر خزانہ کو  کوآئندہ بجٹ تجا ویز پر پریزنٹیشن دیں گے اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 2021اور2022کی بجٹ کی تیا ری کے لیے تین ا علی افسران کی خدمات ممبر ان لینڈ ریو نیو آپریشن کے سپرد کر دی ہیں اور انہیں فوری طور پر اپنے مو جو دہ عہدوں کا چارج چھؤڑ کر ممبر ان لینڈ ریو نیو آپریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدا یات جا ری کی ہیں ایف بی آر سے جا ری نو ٹیفیکشن کے مطابق لا رج ٹیکس پئیر آفس لا ہور میں تعینات گریڈ 20کے کمشنر صبیح الاعجاز ،اسلام آباد لا رج ٹیکس پئر آفس میں تعینات گریڈ انیس کے ایڈیشنل کمشنر توقیر احمد اور میڈیم ٹیکس پئیر آفس کرا چی میں تعینات گریڈ انیس کے آفیسر منیر احمد کو ہدا یت جا ری کی ہے کہ وہ فوری طور پر ممبر ان لینڈ ریو نیو آپریشن کی بجٹ تجاویز کی تیا ری اور وزیر خزانہ شوکت ترین کو ان تجاویز پر پریزینٹیشن کے لیے اعانت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں