نادرامیں رجسٹریشن کے بغیرصحت کارڈ نہیں ملے گا،وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد

لا ہور(نیوزٹویو) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس رجدٹریشن اتھارٹی(نادرا) میں رجسٹرڈ ہوناضروری ہے اس کے بغیر صحت کارڈ نہیں ملےگا بچوں کا بھی نادرا میں اندراج ہونا ضروری ہے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تمام معلومات کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کے نام سے ایپ بنادی ہے صحت کارڈ کے لیے نادرا کے دفاتر سے رابطہ کیا جائے جن افراد کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ضرور فارم ب بنوائیں۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ 31 مارچ تک پنجاب کی تمام ڈویژنزمیں صحت کارڈ فراہم کر دیا جائےگا صحت کارڈ ہر بندے کو نہیں بلکہ گھر کے سربراہ کو ملے گا اور ہر ضلع میں صحت کارڈ کی سہولت کا ایک ڈیسک بنایا گیا ہے۔ صحت کارڈ امیر و غریب ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ صحت کارڈ پوری فیملی کے لیے ہو گا۔نجی ہسپتالوں کی صحت کارڈ میں دلچسپی بڑھ رہی ہےلاہورڈویژن میں 133 ہسپتال صحت کارڈ کے پینل پرہیں۔ محکمہ صحت میں 25 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، 15 ہزارنوکریوں کا اشتہار دیا جا چکا، پنجاب میں گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اومی کرون کی شدت پہلے ویرینٹ سے کم، پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی ہے، پنجاب کی 51 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہے، 4 کروڑ 80 لاکھ بچوں کوخسرہ اورروبیلاکی ویکسین لگائی، لوگ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیراختیار نہیں کر رہے، پبلک مقامات پر لوگ ماسک کا استعمال نہیں کررہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں