نازیبا تصاویر سےخاتون کو بلیک میل کا ایک اور واقعہ،آئی جی کا نوٹس،مقدمہ درج،ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوز ٹویو) نازیبا تصاویر بنا کرخاتون کو بلیک میل کرنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے آئی جی اسلام آباد نے بھی وقوعہ کا نو ٹس لے لیا ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیاآبپارہ پولیس نے جی سیون کہ رہائشی (س)نامی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہےمقدمے میں سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان محمد حفیظ اور عبدالصبور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے۔ ملزمان راولپنڈی چکری روڈ کے رہائشی ہیں ملزمان نازیبا تصاویر اہل خانہ اور محلے داروں کو بھیجتے تھےملزمان محلے کی دیواروں پر  بھی یہ تصاویر چسپاں کرتے ہیں پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم حفیظ کو گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش شروع کردی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں