ناموربھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے

اسلام آباد(نیوزٹویو) ناموربھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ادھاس بیماری کی وجہ سے ممبئی کے ریچ کینڈی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ان کی عمر 72سال تھی۔
پنکج ادھاس کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے۔ پنکج ادھاس نے اپنی غزلوں کو 80 اور 90 کی دہائی میں میوزک ویڈیوز کے ساتھ پیش کرکے نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی۔
پنکج ادھاس نے فلموں کے لیے بھی گلوکاری کی۔ ان کے مشہور گانوں میں چھٹی آئی ہے ، چاندی جیسا رنگ ہے تیرا ور دیگر شامل ہیں۔ پنکج ادھاس کو 2006 میں بھارتی حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں