نامور اداکار عمر شریف مرحوم کی میت بدھ کو پاکستان پہنچے گی

کراچی(نیوزٹویو) ناموراداکار عمر شریف کی میت بدھ کو پاکستان پہنچے گی مولانا بشیر فاروقی ان کی نماز جنازہ پڑھا ئیں گے مرحوم عمر شریف کے  بیٹے جواد شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ والد کی میت بدھ کی صبح پاکستان پہنچے گی۔والد کی نماز جنازہ بدھ کو دوپہر 3 بجے عمر شریف پارک، کلفٹن میں ادا کی جائے گی اور والد کے مداحوں سے نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل ہے۔ جواد شریف نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کی مغفرت کے لیے دُعا کریں اور حکومت سمیت تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بہت مدد کی اس سے قبل عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی نیورمبرگ میں ادا کی گئی انہوں نے کہا کہ مولانا بشیر فاروقی میرے والد کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں