نا معلوم افراد کی ریحام خان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش

اسلام آباد(نیوزٹویو) ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ریحام خان کو انکی رہائش گاہ ڈراپ کرنے کے بعد ڈرائیوار اور پرسنل سیکرٹری گاڑی میں موجود تھے۔  ریحام خان  کے پرسنل سیکرٹری نے بتایا کہ جب واقعہ پیش آیا تو ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔واقعے کی تفصیلات بیان  کرتے ہوئے  پرسنل سیکرٹری  نے  کہا ہے کہ ریحام خان ہری پور سے اسلام آباد پہنچی تھیں،انہیں انکی رہاش گاہ  ڈراپ کر کے نکلے تھے۔

اس پر مزید بات کرتے ہوئے ریحام خان  کے پرسنل سیکرٹری نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات اور سیکیورٹی کے حصول کے لئے درخواست تھانہ شمس کالونی میں جمع کرا دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں