نجکاری کمیشن کااسٹیٹ لا ئف انشورنس کےشئیرز کی فروخت کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزٹویو) نجکاری بورڈ نےسٹیٹ لا ئف انشورنس کارپوریشن کے مجوزہ شئیرز کی فروخت  کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ کنونشن سنٹر کی نجکاری کےلیے12پری کوالفائیڈ کمپنیوں کی منظوری دے دی ہے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت بدھ کو  نجکاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری اور وزارت نجکاری کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نجکاری بورڈ نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے مجوزہ شئیرز کی فروخت  کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ اسٹیٹ لائف کی نجکاری سے  قبل وزارت تجارت ضروری قانون سازی کا مرحلہ شروع کرے گی۔ نجکاری بورڈ نے جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے 12 پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کی بھی منظوری دی ہے۔ پری کوالیفائیڈ پارٹیاں ضروری مراحل کی تکمیل کے بعد حتمی بولی میں شرکت کی اہل ہوں گی۔ نجکاری بورڈ نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کیلئے مقامی بینکوں سے قرضوں کی فراہمی کیلئے ٹرانزیکشن کمیٹی کی تجاویز کو منظور کر لیا ہے تاہم کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ ان تجاویز کی بالترتیب حتمی منظوری دے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ اداروں میں بعض مسائل کے باوجود نجکاری پروگرام کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں