نجی سکول کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے واش رومز میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

کراچی(نیوزٹویو) کراچی کے علاقے صفوراگوٹھ کے قریب ایک نجی اسکول میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے واش رومز میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ کیمرے واش رومز کے واشنگ ایریاز میں نصب کیے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی خصوصی ٹیم نے ڈائریکٹر پرائیو ٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی سربراہی میں اسکول کا دورہ کیا اور واش روم کے واشنگ ایریا سے خفیہ کیمرے بر آمد کیے جس کے بعد اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔محکمہ تعلیم سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی۔ واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال ہیں۔محکمہ تعلیم کی ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کرادی ہے۔ اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایڈمنسٹریڑ کراچی مرتضیٰ وہاب نے  کہا ہے کہ سکول کے واش روم میں کیمرے لگانے اور ویڈیو بنانے والا واقعہ شرمناک ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں