نوابشاہ کےقریب ٹرین حادثہ،ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں،40مسافرجاں بحق،متعدد زخمی

نوابشاہ(نیوزٹویو) کراچی سے پنجاب جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی نوابشاہ کے قریب 10بوگیاں پٹری سے اترنے کے نتیجےمیں 40افرادجاں بحق اورمتعدد مسافرزخمی ہوگئے زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے قریبی علاقے سرہاری کےمراکزصحت اورہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے کئی مسافر اب بھی بوگیوں کے اندر پھنسے ہوئے ہیں ریلوے حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت کی پر فوج اور رینجرز کے دستے مدد کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں  تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا  

تفصیلات کے مطابق کے مطابق کراچی سےحویلیاں جانے والی ٹرین نوابشاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔، حادثہ نواب شاہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں اب تک جاں بحق ہونے والےمتعددمسافروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 45سے زائد زخمی مسافروں کوہسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے قریبی دیہاتوں کے لوگ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کونکالنے میں مدد کررہے ہیں

سکھر اور نواب شاہ کے ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال قائم کردی گئی ہے، پاکستان ریلوے سکھر کے ڈویژنل کمرشل افسر (ڈی سی او) محسن سیال نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار بوگیوں کی تعداد غیر متعین ہےواقعہ سرہڑی ریلوے اسٹیشن کے آؤٹر سگنل پر پیش آیا۔

شہید بینظیر آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) محمد یونس چانڈیو نے واقعہ کو بڑا حادثہ قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ ریلیف اینڈ ریسکیو کارروائیاں کرنے کے لیے ٹیموں کی ضرورت ہے، مری ٹیم اور کمشنر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہیں۔ آج یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کہ ایک روز قبل ہی علامہ اقبال ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی تھی جب پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں متاثرہ ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگئی تھی تاہم ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں