نوازشریف ڈیل کےتحت واپس آرہےہیں ،سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف

اسلام آباد(نیوزٹویو) سپیکر قومی اسمبلی اورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف  سمجھوتےکےتحت واپس آرہے ہیں جمعہ کوصحافیوں سےملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کےدوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا نواز شریف کسی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں؟، جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ظاہر ہے کوئی اعتماد سازی ہوئی ہوگی تبھی تو واپس آ رہے ہیں، اب نواز شریف کی صحت بھی ٹھیک رہنی چاہیے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ شامل ہیں، ن لیگ کے آج بھی تمام کام ہو رہے ہیں، ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، میرے خلاف نیب کے کیسز میں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا الیکشن ہو رہے ہیں؟، جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ بتائیں کہ الیکشن ہو رہے ہیں؟، پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا اور بہتر رہا ہے، اگر پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے تو سمجھیں واقعی کچھ تو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں