نواز شریف اسلام آباد سے مری چلے گئے،آصف زرداری سے ملاقات متوقع

اسلام آباد( نیوزٹویو)ًمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹٰی کے درمیان شراکت اقتدار کے فارمولے سے متعلق حتمی شرائط کی منظوری پر مذاکرات مری میں ہوں گے اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی رواں ہفتے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اسلام آباد سے مری چلے گئے جہاں ان کا تقریباً ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور مری میں قیام کے دوران رواں ہفتے میں نواز شریف کی آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے، نواز شریف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ8 فروری کے انتخابات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار لاہور سے باہر کسی دوسرے شہر گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں