نواز شریف پنجاب حکومت کی سفارش پر عدلیہ کی اجازت سے باہر گئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے شہباز شریف کے بیان حلفی پر ہائیکورٹ سے رجوع کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ اور ایف آئی اے کی ناکامیوں کا اعتراف ہے نوازشریف پنجاب حکومت کی سفارش پرعدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا صبح ،دوپہر ،شام ایک ہی راگ ہے شہباز،شہباز، شہاز ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ڈاکٹرز کی اجازت پر ہی واپس آئیں گے ، شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا لگایا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ، اس لئے اب یہ مزید گھٹیا اور چھوٹی حرکتوں پہ اتر آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں