نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی متفرق درخواستوں کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلیں بحالی کی متفرق درخواستوں پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامے کے مطابق نیب کو نوٹس جاری کیا اور پراسیکیوٹر جنرل نیب نے نوٹس وصول کیا، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ابتدائی طور پر کہا اپیلیں بحال کرنے پر اعتراض نہیں۔

عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے ہدایات لینے کے لیے کچھ وقت دینے کی استدعا کی۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت نے پوچھا نیب کو اپیلیں بحالی پر اعتراض نہیں، نواز شریف کو گرفتار بھی نہیں کرنا چاہتے؟

حکم نامے کے مطابق عدالت نے پوچھا کیا نیب اپیلوں کی پیروی کرنا چاہتا ہے یا ریفرنس واپس لے گا؟ اپیلوں کی پیروی کرنی ہے یا ریفرنس واپس لینا ہے نیب نے جواب کے لیے مہلت مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں