نورکےقاتل کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست وزارت داخلہ،پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کوموصول

اسلام آباد (نیوزٹویو) نورمقدم قتل کیس میں پولیس کی طرف سے ملزم ظاہرجعفر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست چیف کمشنر آفس کو موصول ہو گئی ہے ذرا ئع کے مطابق چیف کمشنر آفس نے یہ درخواست وزارت داخلہ بھجوا دی ہےوزرات داخلہ کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد ملزم کا  نام ای سی ایل میں شامل کرے گی امکان ہے کہ آئندہ منگل کو کابینہ ا جلاس میں منظوری کے بعد اسی روز ملز م کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا جا ئے گا   دوسری جانب نور مقدم کی پو سٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق موت کی و جہ دماغ کو خون کی سپلا ئی کی بنش تھی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نور کا سر اس کے تن سے جدا کیا گیا تھا اور اس کے جسم پر تشد د اور اور چا قو سے متعدد وار کیے جانے کے بھی نشانات مو جود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں