نوکیا نے سستے ترین فور جی فونز متعارف کرا دیئے

موبائل ٹیکنالوجی دنیا کی مشہور کمپنی نوکیا نے سستے ترین فور جی فونز متعارف کرا دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوکیا نے 110 فور جی اور نوکیا 105 فور جی کے نام سے ایک موبائل فون لانچ کیا ہے، یہ سادہ فیچر فونز ایل ٹی ای کنکٹویٹی سپورٹ کے حامل ہیں۔نوکیا کے متعارف کرائے گئے فونز میں سنگل اور ڈوئل سِم کی سہولت رکھی گئی ہے۔ یہ موبائل فونز مختلف علاقوں میں متعدد فور جی بینڈز سپورٹ فراہم کریں گے۔ یہ ورژنز جلد صارفین کےلیے دستیاب ہوں گے۔کمپنی کی جانب سے ان فونز کا سائز مناسب رکھا گیا ہے، ان ڈیوائسز سے میوزک پلے اور کالز اچھے طریقے سے ممکن ہو سکیں گی۔نوکیا 110 فور جی میں کیمرا لگایا گیا ہے جبکہ فونز میں 1.8 انچ ڈسپلے ہے۔ بزرگ افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں آئیکون بڑے رکھے گئے ہیں۔دوسری جانب صارفین کےلیے نوکیا کے نئے فونز کئی سالوں تک کام کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں