نگران حکومت نے وفاقی پولیس کا دائرہ کارصوبوں تک بڑھانے پرغورشروع کردیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نے وفاقی پولیس کی تجویز پر اس کا دائرہ کارصوبوں تک بڑھانے کی تجویز پر غورشروع کردیا ہے وفاقی پولیس وزرات داخلہ کو خط لکھ کرتجویز دی ہے کہ اہم کیسز اور گرفتاریوں کے پیش نظر وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائےوزارت داخلہ نے اس پر مشاورت شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرح وفاقی پولیس کے دفاتر بھی تمام صوبوں میں ہوں گے، وفاقی پولیس اپنے کیسز دوسرے صوبوں میں بھی ڈیل کر سکے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں وفاقی پولیس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز بھی دیدی ہے۔ ایئرپورٹ سے ملحقہ موٹروے ایم ون اور ایم ٹو بھی اسلام آباد کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وی وی آئی پی موؤمنٹس اور اکثر احتجاج انہی شاہراہوں پر ہوتے ہیں مگر یہ علاقےاسلام آباد کی حدود میں نہ آنے سے وفاقی پولیس کارروائی نہیں کرپاتی۔

اسلام آباد پولیس نے وزرات داخلہ کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں توسیع کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ اسلام آباد کی حدود میں آنے پر اِن علاقوں میں کارروائی ممکن ہوسکے گی۔ ایئرپورٹ سے ملحقہ موٹروے ایم ون اور ایم ٹو بھی اسلام آباد کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں