نگران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں‌شرکت کے لیےزیورخ پہنچ گئے

زیورخ(ویب ڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچ گئے۔نگران وزیراعظم کی زیورخ آمد پر پاکستان کے جنیوا میں مستقل مندوب بلال احمد، پاکستانی سفیر عامر شوکت نے استقبال کیا، نگران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر مختلف موضوعات پر مبنی تقاریب میں شرکت کریں گے۔
انوارالحق کاکڑ ’ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس‘ کے موضوع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے، نگران وزیراعظم عالمی سیاسی شخصیات اور سرمایہ کاروں و کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
نگران وزیراعظم ملاقاتوں کے دوران بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں