نگران وزیرداخلہ کاکھاد،چینی کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کاحکم

اسلام آباد(نیوزٹویو) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چینی اورکھاد کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان  کی صوبائی حکومتوں کو اسمگلنگ کے سدباب کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے انہوں نے چینی اور کھاد کی اسمگلنگ روکنے کے لئے جوائنٹ چیک پوسٹس اورجوائنٹ پٹرولنگ پر عملدرآمد کو مکمل طور پر فعال بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر  جمعرات کونگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت چینی اور کھاد کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ چینی اورکھاد سمیت اشیائے ضروریہ کی ملک سے باہر اسمگلنگ ہماری معیشت پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے ، اسمگلنگ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات کو بھی بڑھا رہاہے ۔

انہوں نےکہا کہ چینی اور یوریا سمیت اشیائے ضروریہ کی سرحد پار اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، جو لوگ اس غیرقانونی کام سے منسلک ہیں اور اس میں سہولت کار ہیں ان کے خلاف سب سے پہلے کارروائی عمل میں لانا ہو گی ، وفاقی اداروں اور صوبائی حکومت کو اس ضمن میں مل کر کام کرنا ہوگا ۔ وفاق اور صوبے مل کر اس بدنما دھبے اور کا سدباب کریں گے ،سرفراز احمد بگٹی نے ہدایت کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومتیں اسمگلنگ کے سدباب کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جمع کرائیں جو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں