نیازی خود کو بے وقوف بناسکتے ہیں ،قوم کو نہیں،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟آخر میں وزیراعظم نے لکھا ہےکہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں