نیاگرا آبشار کے قریب رینبوپل پر دھماکہ،2افرادہلاک،امریکہ،کیینڈاکےدرمیان سرحد بند

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی مشہورومعروف نیاگرا آبشار کے قریب رینبو برج گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے بعد امریکا اور کینیڈا کے درمیان سرحدی گزرگاہیں بند کردی گئیں۔ دھماکے میں 2افراد ہلاک ہوگئےامریکی میڈیا کے مطابق متاثرین کی شناخت واضح نہیں ہے، حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا مگر گورنر نیو یارک کیتھی ہوچل کا کہنا تھا کہ پولیس، ایف بی آئی ریاست کے تمام داخلی پوائنٹس کی جانچ کر رہی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ کار میں دو لوگ سوار تھے جو ایک بارڈر چیک پوائنٹ سے گزری جہاں اسے سیکنڈری چیک کے لیے روکا گیا۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کی رفتار تیز ہوگئی اور وہ ایک بیریئر سے ٹکرا کر پھٹ گئی، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکا کسی ڈیوائس کی وجہ سے ہوا۔
گورنر نیویارک نے ویب سائٹ پر پوسٹ کیا کہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایمرجنسی عملے سے ملنے کے لیے بفیلو کا سفر کر رہی ہوں اور مزید معلومات دستیاب ہونے پر نیو یارک کے لوگوں کو اپ ڈیٹ کروں گی۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گاڑی میں دھماکا ’انتہائی سنگین صورتحال‘کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے ہاؤس آف کامنز کو بتایا کہ نیاگرا فالز کے قریب صورتحال انتہائی سنگین ہے، رینبو برج کراسنگ پر گاڑی میں دھماکا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں