نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز

لاہور (نیوز ڈیسک) نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کئے جائیں گے۔ این سی او سی اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ طبیعیات ہوا۔ رواں برس صرف اختیاری مضامین کا پرچہ لیا جا رہا ہے۔ بارہویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 جبکہ پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دینگے۔ رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار 600 طلبا امتحان میں شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں