نیب نےسابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کل طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹوویو) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل (جمعہ) کوتوشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئےطلب کر لیا ہے۔ طلبی کے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم اسلام آباد میلوڈی آفس میں دن 11 بجے طلب کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نےفئیر پرائس تجزیہ کرائے بغیرتحائف اپنے پاس رکھے،آپ بطوروزیراعظم تحائف کی قیمت کاتخمینہ لگانےکےعمل پراثراندازہوئے۔ نیب نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ نے تحفےمیں ملے ریاستی اثاثےفروخت بھی کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں