نیب نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈارپر آگئے ہیں۔ نیب نے قاسم سوری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب بلوچستان نے محکمہ کوآپریٹو پنجاب کو خط لکھ کر قاسم سوری کے نام پراپرٹیز کا ریکارڈ مانگ لیا جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی اہلیہ، 2 بیٹے اور بیٹی کے نام جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے قاسم سوری کے بھائی بلال سوری اور ہاشم سوری کے اثاثہ جات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کوآپریٹو پنجاب 5 جون تک تمام تفصیلات فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں