نیب نے کل توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو طلب کر لیا

لاہور(نیوزٹویو)سا بق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک عمران خان کو کل جمعہ کونیب نے توشہ خانہ کیس میں طلب کر لیا ہے،نیب کی جانب سے  چیئرمین تحریک انصاف کو کیس سے متعلق ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کل کے لیے نوٹس بھیجا لیکن پیش نہ ہوئے، بطور سابق وزیر اعظم آپ کو 108 تحائف ملے اور 58 پاس رکھے۔

نیب نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو 21 جون کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، آپ پیش نہیں ہوئے اور پیشی کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دی۔نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی کل 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں