نیب نے 16ونڈپاورمنصوبوں کی تحقیقات بند کردیں

اسلام آباد(نیوزٹویو) قومی احتساب بیورو نے 16ونڈپاورمنصوبوں کی تحقیقات بند کر دیں تفصیلات کے مطابق نیب نے قانون میں ترمیم کے بعداپنے دائرہ اختیار سے خارج ہونے والے کرپشن کیسز بند کرنے شروع کردئیے ہیں۔ نئے قانون کے تحت نیب ونڈ پاور منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کا مجاز نہیں رہا جس پر 16ونڈ پاور منصوبوں کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، چیئرمین نیب نے ایگزیکٹو بورڈ میں کیسز بند کرنے کی منظوری دےدی۔نیب ذرائع کے مطابق ادارہ کیسز کی کسی دیگر ایجنسی یا فورم سے تحقیقات کو متاثر نہیں کرے گا، 16ونڈ پاور منصوبوں کے اپ فرنٹ ٹیرف سے منی لانڈرنگ کا الزام تھا، نیب نے سیکرٹری وزارت توانائی کو خط لکھتے ہوئے ریکارڈ کی حوالگی کیلئے افسر کا نام طلب کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں