نیب نے190ملین پاؤنڈسکینڈل میں شیخ رشید کوطلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف  190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلب کر لیا ہے ۔نیب نے شیخ رشید کو کل ساڑھے نو بجے نیب راولپنڈی دفتر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔قومی احتساب بیورو نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں