نیب کاحکومت کےآخری روزوزیراعظم کوبڑاریلیف،اہلیہ اورحمزہ کی کیسوں میں منجمدجائدادیں ریلیزکردیں

اسلام آباد(نیوزٹویو) نیب نے حکومت کے آخری روزوزیراعظم شہباز شریف  کے اہل خانہ کی مختلف کیسوں میں منجمد کی گئیں جائدایں ریلیزکردی ہیں،نیب کورٹ سے ریلیف کے بعد شریف فیملی کی جائدایں بھی ریلیز کر دی ہیں۔ نیب عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باعث شہباز شریف اور ان کی فیملی کی پراپرٹیز کومنجمد کردیا گیا تھا، نیب آفس نے شہباز شریف فیملی کی پراپرٹیز ڈی فریز کرنے کے لیے ایل ڈی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔

شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور دیگر کی پراپرٹیز کو ڈی فریز کر دیا گیا، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی پراپرٹیز کو بھی ڈی فریز کر دیا گیا، نصرت شہباز کے نام پر ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک کی پراپرٹی نمبر 96 اور 87 کو ڈی فریز کر دیا گیا۔ حمزہ شہباز کے ملکیتی جوہر ٹاؤن کے بلاک میں پلاٹ نمبر 61 اے، 62، 63، 64، 65، 68، 69، 70 اور 71 کو ڈی فریز کر دیا گیا، حمزہ شہباز کے ملکیتی جوڈیشل کالونی فیز ون میں پلاٹ نمبر 48 ، 49 ،50 اور 51 کو بھی ڈی فریز کر دیا گیا۔ ان کے علاوہ سید محمد طاہر نقوی کی غوث الاعظم کالونی گلبرگ ٹو میں پراپرٹی نمبر 114 اے کو بھی ریلیز کر دیا گیا  ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں