نیب کی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں متبادل تاریخ دینےکی درخواست منظور

اسلام آباد(نیوزٹویو) قومی احتساب بیورونے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں متبادل تاریخ دینے کی درخواست منظورکرلی ہے اورنیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو 4 جولائی کو طلب کرلیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی اوربشری بی بی نے خود 4 جولائی کی متبادل تاریخ مانگی تھی۔نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس کی تحقیقات جبکہ بشریٰ بی بی کو برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں