نیب کی مفتاح ا سماعیل کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشن کی ا نکوائری شروع

اسلام آباد(نیوزٹویو)قومی احتساب بیورونے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے خلاف مشکوک ٹرانزکشن کیس کی بھی انکوائری شروع کردی۔ذرائع کے مطابق نیب کو سٹیٹ بینک کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ مفتاح اسماعیل کے اکاونٹ میں غیر معمولی رقوم جمع ہوئیں جس پر نیب نےمفتاح اسماعیل کے اکاونٹ میں 4 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر انکوائری شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی وزارت کے دوران 4 ارب روپے کی آمدن ہوئی جس پر اب انہیں باقاعدہ سوالنامہ جاری کیا جائے گا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ایل این جی ریفرنس میں بھی مفتاح اسماعیل شریک ملزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں