نیب کے سامنے دیانتدارانہ بیان دوں گا، علی محمد خان

اسلام آباد(نیوزٹویو)رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ نیب کے سامنے اپنی طرف سے دیانتدارانہ بیان دوں گا۔

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان دینا سمجھ سے باہر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب نے مجھے تیسری مرتبہ طلب کیا ہے، پہلا نوٹس ملا تو میں جیل میں تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ دوسرا نوٹس ملا تو عدالت میں میری درخواست کی سماعت تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کی حیثیت سے نیب میں پیش ہوں گا۔

علی محمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی اہمیت کی وکالت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں